دنیا
Time 23 جون ، 2022

پاکستانی برآمدات کی جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کیلئے مذاکرات شروع

یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو جی ایس پی پلس کے تحت رعایت دے رکھی ہے جس کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے —فوٹو فائل
یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو جی ایس پی پلس کے تحت رعایت دے رکھی ہے جس کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے —فوٹو فائل

پاکستانی برآمدات کے لیے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم میں مزید توسیع کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

 یورپی یونین مانیٹرنگ کمیشن کی وزارتِ تجارت میں پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں مانیٹرنگ کمیشن کو چائلڈ لیبر، انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیات اور خواتین کے حقوق سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مانیٹرنگ مشن 10 روزہ دورے میں انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور  لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لےگا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو جی ایس پی پلس کے تحت رعایت دے رکھی ہے جس کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے ۔

مزید خبریں :