امریکی ماڈل کی انسٹاگرام اسٹوری کا معاملہ، آمنہ الیاس نے بھی منال کو نہ چھوڑا

اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا صارفین کے بعد اب ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی منال خان کو ٹرول کیے بنا نہ رہ سکیں۔

کچھ دن قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر  کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں۔

تاہم اب آمنہ الیاس بھی ان سوشل میڈیا صارفین میں شامل ہوگئی ہیں جو منال کو ٹرول کررہے ہیں۔

آمنہ الیاس نے فالسوں، انگور، خوبانی، آڑو اور کیلوں کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی منال کو ٹیگ کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آمنہ نے محبت کے اظہار والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی لکھا کہ 'میرا پلیٹر بھی پوسٹ کرو'۔

مزید خبریں :