کراچی کی عدالت میں دعا زہرا اغواء کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی

دعا زہرا کے اغواء کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے— فوٹو: فائل
دعا زہرا کے اغواء کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے— فوٹو: فائل

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

کیس کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ پولیس نے دعا زہرا کے اغواء کا کیس سی کلاس کرنے کا چالان جمع کرا رکھا ہے، عدالت نے پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان پر فریقین کےوکلاء سے دلائل طلب کررکھے ہیں۔

دعا زہرا کے اغواء کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے۔

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس میں عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے،  دعا کے والد نے دعا زہرا کو شیلٹر ہوم بھجوانے کی درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

مزید خبریں :