Time 23 جون ، 2022
کاروبار

پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022 سے ہوگا— فوٹو: فائل
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022 سے ہوگا— فوٹو: فائل 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022 سے ہوگا، ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر نہیں عائد ہوگی جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز  فری درآمدت پر بھی ٹیکس وصول ہوسکے گا۔

مزید خبریں :