دنیا
Time 23 جون ، 2022

اسلحہ رکھ کر عوام کے درمیان جانا شہریوں کا بنیادی حق ہے، امریکی سپریم کورٹ

امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ رکھ کر عوام میں جانے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔—فوٹو:فائل
امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ رکھ کر عوام میں جانے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔—فوٹو:فائل

امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ  رکھ کر  عوام کے درمیان جانے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے درمیان اسلحہ اپنے ساتھ لے کر جانا امریکی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

 امریکی سپریم کورٹ کے مطابق امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 2 واقعات ہوئے تھے جس کے باعث اسلحہ رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر جوبائیڈن  نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے سمیت عوام میں جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت مایوس ہوں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ فیصلہ عام فہم اور آئین دونوں سے متصادم ہے۔

مزید خبریں :