24 جون ، 2022
خون سفید نہیں ہوا ، رشتوں کا خون ہوگیا ، نئے کپڑے نہ بنا سکنا جرم بن گیا،گوجرانوالا میں پتھر دل بیٹے نے ماں کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا،بہن بچانے آئی تو اسے بھی زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالا کے علاقے گرجاکھ میں پیش آیا،مقتولہ خاتون پروین اختر کا شوہر وفات پا چکا ہے،خاتون محنت مزدوری سے اپنا گھرچلاتی تھی ،ملزم علی حیدرکام کاج کرنے کے بجائے والدہ سے پیسے لے کر گزارہ کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ماں سے نئے کپڑے خرید کر دلانے کا تقاضا کیا تھا،والدہ نے کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں، جس پر ملزم طیش میں آ گیا اور والدہ کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا جبکہ بہن کے چھڑوانے پر اس کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔