کھیل
Time 26 جون ، 2022

آل راؤنڈر کائنات امتیاز کی شوہر کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز کی شوہر کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کائنات امتیاز ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں جنہوں نے باشو ویلی اسکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات نے پہلے شوہر کی گیند پر زوردار شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔

جب بولر کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں بولڈ کردیا۔

واضح رہے کہ کائنات امتیاز رواں برس مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔


مزید خبریں :