25 جون ، 2022
نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک لبیک اور آزاد امیدوار کے بیلٹ پیپرز میں انتخابی نشانات ہی تبدیل کردیے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بعض وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی۔
یونین کونسل 3 وارڈ 3 سےآزادامیدوار راشدعلی اور ٹی ایل پی امیدوارعبدالستارملک اورووٹرز نے انتخابی نشان تبدیل ہونے پر احتجاج کیا جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
نادرشاہ ڈسپنسری میں قائم پولنگ اسٹیشن میں غلط انتخابی نشان پر احتجاج دیکھنے میں آیا۔
یونین کمیٹی 6 پر ٹی ایل پی امیدوار عبدالستارملک کوکرین کانشان الاٹ تھا لیکن امیدوار کا کہنا ہےکہ بیلٹ پیپرپر میرے کرین کےانتخابی نشان کی بجائے ملکہ کی تصویرچھاپ دی گئی۔
ادھر یونین کونسل 3 وارڈ 3 سے آزاد امیدوار راشدعلی نے بھی بیلٹ پیپر میں انتخابی نشان تبدیل ہونے پر پریزائیڈنگ افسر کےسامنے احتجاج کیا۔
آزادامیدوار راشدعلی کا کہنا تھا کہ مجھےانتخابی نشان پنکھاالاٹ ہوا تھا لیکن بیلٹ پیپرپرتالا چھپا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر میں غلط انتخابی نشان چھپنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہےکہ اور بعض وارڈز میں پولنگ ملتوی کردی ہے۔