Time 26 جون ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا

ٹک ٹاک 2021 مین دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ قرار پائی تھی / فائل فوٹو
ٹک ٹاک 2021 مین دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ قرار پائی تھی / فائل فوٹو

اگر یہ پوچھا جائے کہ دنیا میں لوگ سب سے زیادہ کس ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہیں تو بلاشبہ اس کا جواب گوگل ہی ہوگا۔

کیونکہ لوگ انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنے کے لیے گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں۔

مگر حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے ٹک ٹاک کے نام رہا تھا۔

اس موقع پر کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے بتایا تھا کہ 2021 میں دنیا کے مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا۔

یہ وہ کام ہے جو فیس بک اور مائیکرو سافٹ بھی اپنی بھرپور کوشش کے باوجود نہیں کرسکے تھے۔

درحقیقت فیس بک کو پیچھے چھوڑنا بھی حیران کن تھا کیونکہ اس کے صارفین کی تعداد کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے زیادہ ہے۔

مگر اب دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک سے چھن گیا ہے اور دوبارہ گوگل کے پاس چلا گیا ہے۔

کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے گزشتہ 30 دن کا نیا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق گوگل نے ایک بار پھر دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس ڈیٹا کے مطابق ٹوئٹر اور واٹس ایپ دونوں ہی ٹاپ 10 سے نکل گئے ہیں جبکہ انسٹا گرام اور موزیلا ان کی جگہ اس فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

کلاؤڈ فلیئر رینکنگ (گزشتہ 30 دن کی)

1) گوگل

2) ٹک ٹاک

3) فیس بک

4) مائیکروسافٹ

5) ایپل

6) ایمازون

7) یوٹیوب

8) نیٹ فلکس

9) انسٹا گرام

10) موزیلا

مزید خبریں :