Time 27 جون ، 2022
پاکستان

این اے 245 ضمنی الیکشن: تمام 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا: فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا: فائل فوٹو

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب کیلئے تمام 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

این اے 245 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر جماعتوں کے 27 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں جبکہ فاروق ستار سمیت 4 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد نہیں کیے گئے۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر  ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا۔

مزید خبریں :