پاکستان
15 جنوری ، 2012

پشین میں ایک ہی خاندان کے 9افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

پشین میں ایک ہی خاندان کے 9افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

چمن … پشین میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے پشین میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لیویز ذرائع کے مطابق پشین میں سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد بہہ گئے ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیوں میں ایک بچی کو بچالیا گیا ہے جبکہ گھر کا سربراہ اور ایک بچہ تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :