Time 28 جون ، 2022
پاکستان

پارلیمانی کمیٹی نے ہائی کورٹس کے 5 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد میں ججز کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہائی کورٹس کے لیے 5 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی: فوٹو فائل
اسلام آباد میں ججز کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہائی کورٹس کے لیے 5 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی: فوٹو فائل

اسلام آباد میں ججز کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہائی کورٹس کے لیے 5 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اقبال احمد کاسی، شوکت علی رخشانی، گل حسن ترین، عامر نواز رانا اور سردار احمد حلیمی کی بطور جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر ججوں کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے ہائی کورٹس کےلیے 5 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا سمیت تمام اراکین نے اتفاق رائے سے تمام ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ 

مزید خبریں :