اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

لندن میں موجود اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان جائیں گے، نواز شریف نے اجازت دے دی، واپس آکر سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، مقدمات کا بھی سامنے کریں گے: ذرائع— فوٹو: فائل
لندن میں موجود اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان جائیں گے، نواز شریف نے اجازت دے دی، واپس آکر سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، مقدمات کا بھی سامنے کریں گے: ذرائع— فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔

قابل اعتماد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لندن میں موجود اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان جائیں گے اور اس حوالے سے سفری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار  واپس آکر اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا بھی سامنا کریں گے اور اس سلسلے میں قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار  پاکستان پہنچتے ہی سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، کمر میں تکلیف کا علاج کرنے والے ہارلے اسٹریٹ کے ڈاکٹرز نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار ستمبر  2018 سے لندن میں مقیم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیے تھے۔

مزید خبریں :