29 جون ، 2022
کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سندھ حکومت نے آج کے الیکٹرک کے حکام کا اجلاس بلا لیا۔
کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت کو شہریوں کا خیال آگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا جس میں لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، شہر میں بڑھتے بجلی بحران پرقابو پانے کے لیے کےالیکٹرک سے بات کی جائے، عوام کتنی تکلیف برداشت کریں؟ کے الیکٹرک اپنا سسٹم درست کرے، شہر میں بجلی بحران پر فوری قابو پایا جائے۔