29 جون ، 2022
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں فاروق ستار کو پتنگ کے نشان پر حصہ لینے کی پیش کش کردی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، فاروق ستار ضمنی انتخاب آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کو پتنگ پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے پر زور دے رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے انہیں آزاد امیدوار کے طور پر سپورٹ کا مطالبہ کیا ہے اور اب وہ ایم کیو ایم کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
خیال رہےکہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کےطور پر حصہ لیا تھا، این اے 245 میں فاروق ستار دوسرے نمبر پر آئے تھے جب کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کامیاب ہوئے تھے۔