پاکستان

سی اے اے کا ماسک پہننے کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر ائیرلائنز کو انتباہ

فوٹو؛فائل
فوٹو؛فائل

 سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں پر ماسک پہننے کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر ائیرلائنز کو انتباہ کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق واضح ہدایات کے باوجود ماسک پہننے کی پابندی سے متعلق کو تاہی ملک کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔

لہٰٰذا ڈی جی سی اے اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اندرون ملک پروازوں پر ماسک پہننے کو لازمی طور پر یقینی بنائیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام ائیرپورٹس کے احاطوں میں موجود ائیر لائنز، ائیرپورٹ اسٹاف اور دیگر متعلقہ اہلکار اور ائیرپورٹس پر موجود مسافر بھی تمام وقت فیس ماسک پہنیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق تمام متعلقہ کوارٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس ماسک کی پابندی کی پیروی کو سختی سے یقینی بنائیں، کسی بھی قسم کی کو تاہی کو سخت ریگولیٹری کارروائی کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں :