Time 30 جون ، 2022
پاکستان

بلوچستان میں ممکنہ مون سون بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

صوبے میں یکم سے پانچ جولائی تک بارشوں کا امکان ہے—فوٹو:فائل
صوبے میں یکم سے پانچ جولائی تک بارشوں کا امکان ہے—فوٹو:فائل

بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

 محکمہ  پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جانب سے صوبے کے 13 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم سے پانچ جولائی تک بارشوں کا امکان ہے ،بارشوں سے صوبے کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہے ۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے ضروری عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں ،گہرے پانی ،ڈیمز اور دریاؤں کے قریب پکنک پر پابندی عائد کردی جائے جبکہ عوام یکم سے پانچ جولائی تک غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔

مزید خبریں :