30 جون ، 2022
سابق گورنرخیبر پختونخوا (کے پی) شاہ فرمان کو ماہانہ پنشن اور دیگر مراعات دینےکا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے سابق گورنر کی حیثیت سے شاہ فرمان کی ماہانہ پنشن 68 ہزار روپے ہوگی۔
شاہ فرمان کو 3 ممنوعہ بور اور 6 غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔
سابق گورنرشاہ فرمان ملک کے کسی بھی سرکاری ریسٹ ہاؤس میں مفت قیام کرسکیں گے، شاہ فرمان کی رہائش گاہ پر مفت ٹیلی فون سروس بھی فراہم کی جائے گی۔
اعلامیےکے مطابق پانچ سال تک پولیس اور سرکاری ڈرائیورکی خدمات گورنر کو حاصل ہوں گی،سابق گورنر کو چار سال تک اسٹینو گرافر کی سہولت بھی مہیا کی جائےگی۔