30 جون ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سےلاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی، عدالت نےجو حل دیا اس سے بحران ختم نہیں ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلالی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر عثمان بزدار عہدے پر بحال ہیں، اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔