'روسی تیل ریفائن کرنا مسئلہ نہیں لیکن ٹرانسپورٹ چارجز بہت آئینگے'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑےگا، روس سے خام تیل خریدنے میں ٹرانسپورٹ چارجز  بہت آئیں گے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ روسی خام تیل کو پاکستان میں ریفائن کرنا کوئی مسئلہ نہیں تاہم روس سے خام تیل کی درآمد میں  30 دن تک لگ سکتے ہیں، لیکن یہ بھی دیکھنا  ہوگا کہ  روس سے خام تیل خریدا بھی جاسکتا ہے یا نہیں۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دیکھنا ہوگا کہ روس پر عائد پابندیاں خام تیل درآمد میں حائل ہوسکتی ہیں یا نہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ  وزارت خارجہ کی جانب سے روس سے خام تیل کی درآمد سے متعلق پوچھا گیا تھا جس کے بعد روس سے خام تیل کی خریداری سے متعلق آئل ریفائنریز سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔

مزید خبریں :