پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

بلوچستان میں مون سون کا آغاز، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بلوچستان میں مون سون کا آغاز ہوگیا، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔—فوٹو:فائل
بلوچستان میں مون سون کا آغاز ہوگیا، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔—فوٹو:فائل

 بلوچستان  کے علاقےتمبو میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ  آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بلوچستان کے ضلع کوہلو کی سب تحصیل تمبو کے مختلف مقامات پر پیش آئے جس میں 2 افراد جاں بحق  اور 6 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے اور سپلائی معطل ہوگئی جبکہ  نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

رپورٹس کے مطابق بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے سبب رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو گئی۔

اس کے علاوہ مظفرآبادمیں بھی بارش ہوئی،سڑکوں پرپانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پھنس گئیں۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں  بھی رات گئے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مزید خبریں :