دنیا
Time 01 جولائی ، 2022

یورو زون کے 19 ممالک میں مہنگائی کی شرح 25 سال کی بلند ترین سطح پر

یہ شرح 1997 کے بعد سب سے زیادہ ہے / اے پی فوٹو
یہ شرح 1997 کے بعد سب سے زیادہ ہے / اے پی فوٹو

یورو زون کے 19 ممالک میں مہنگائی کی شرح 25 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یورپی یونین کے محکمہ شماریات کی جانب سے یکم جولائی کو جاری رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں یورو زون کے 19 ممالک میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس سے پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہے گی۔

اب اس خطے میں مہنگائی کی شرح 1997 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب یورو کرنسی کا آغاز ہوا تھا۔

یورو زون میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے، پہلے کورونا وائرس کی وبا کے دوران سپلائی چین متاثر ہوئی اور پھر یوکرین پر روس کے حملے سے توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مہنگائی کی روک تھام کے لیے یورپین سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں بھی جولائی کے دوران اضافہ کیا جائے گا۔

اس خطے میں ایندھن کی قیمتوں میں جون کے دوران 41.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ خوراک کی قیمتوں میں 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :