Time 02 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں آندھی کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آج شام سے کراچی میں آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی— فوٹو: فائل
محکمہ موسمیات نے آج شام سے کراچی میں آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی— فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آج شام سے کراچی میں آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی تاہم اب اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب آندھی کا امکان نہیں، شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی سندھ میں مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین پر اورکچھ سمندر میں  ہے، سسٹم کو خلیج  بنگال سے وہ سپورٹ نہیں مل رہی جس کی امید تھی۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں کل تیز بارش سے متعلق موسمیاتی جائزے کے بعد مزید پیش گوئی کی جائے گی۔

مزید خبریں :