دنیا
Time 02 جولائی ، 2022

امریکی میڈیا ٹائیکون سے طلاق لینے کیلئے ان کی بیوی عدالت پہنچ گئیں

‘فاکس نیوز’، ‘دی وال اسٹریٹ جرنل’ اور برطانیہ کے ‘دی سن’ اور ‘دی ٹائمز آف یو کے’ کے مالک روپرٹ مرڈاک کی یہ چوتھی شادی ہے جس میں طلاق ہونے جا رہی ہے— تصویر بشکریہ بی بی سی
 ‘فاکس نیوز’، ‘دی وال اسٹریٹ جرنل’ اور برطانیہ کے ‘دی سن’ اور ‘دی ٹائمز آف یو کے’ کے مالک روپرٹ مرڈاک کی یہ چوتھی شادی ہے جس میں طلاق ہونے جا رہی ہے— تصویر بشکریہ بی بی سی

امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی بیوی نے طلاق کے لیے امریکی عدالت سے رجوع کر لیا۔

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک  سے طلاق لینے کے لیے ان کی بیوی جیری ہال نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کی عدالت میں  درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں جیری ہال نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ‘ناقابل مصالحت اختلافات’ کی بناء پر وہ  شادی کے 6 سال بعد  اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہیں۔

درخواست میں 66 سالہ ماڈل و اداکارہ جیری ہال نے 91 سالہ روپرٹ مرڈوک سے جائیداد میں اپنے حصے کے ساتھ بچوں کی کفالت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  ‘فاکس نیوز’، ‘دی وال اسٹریٹ جرنل’ اور برطانیہ کے ‘دی سن’ اور ‘دی ٹائمز آف یو کے’ کے مالک روپرٹ مرڈوک کی یہ چوتھی شادی ہے  جس میں طلاق ہونے جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل روپرٹ مرڈوک کے لیے مشہور تھا کہ وہ اپنی نئی بیوی کو زیادہ وقت دیتے رہے ہیں۔

روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلین فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریکا بوکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مین اور چینی کاروباری خاتون وینڈی ڈینگ سے بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :