03 جولائی ، 2022
پنجاب کے منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 5 جولائی کو درخواستوں کی سماعت کرےگا۔
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہےکہ عائشہ نواز اور عظمیٰ کاردار سمیت دیگر افراد نے الیکشن کمیشن کا ڈی سیٹ کرنےکا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے ریفرنس دائرکیے جانےکے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔