شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی مجھے مارتے تھے، رنبیر کپور کا انکشاف

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شوٹنگ کے دوران مجھے مارتے تھے۔

 رنبیر کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2006 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ساوریا سے کیا۔ اس سے قبل وہ 2004 میں فلم بلیک میں ہدایت کار کے اسسٹنٹ کے طور پر بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں رنبیر کپور نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ' مجھے ہدایت کار کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایسا لگتا تھا کہ مجھ پر کافی تشدد کیا جارہا ہے'۔

2016 میں نیہا دھوپیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر کپور نے بتایا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے دوران میری ہمت ختم ہوگئی تھی، وہ شوٹنگ کے دوران مجھے مارتے تھے، ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میری تمام پرفارمنسز اُس تجربے  کی وجہ سے اچھی ہوئیں، سنجے لیلا بھنسالی ایک سچے استاد ہیں، انہوں نے مجھے اداکاری اور اس طرح کی بہت سی چیزوں کے حوالے سے سب کچھ سکھایا۔

مزید خبریں :