10 اگست ، 2021
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو پیشکش کی ہے کہ اپنی آنے والی ویب سیریز میں کوئی بھی کردار دے دیں وہ اسے مفت میں کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اپنے کردار کو ادا کرکے اتنی پرجوش ہیں کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو انوکھی آفر کی ہے۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہیں ویب سیریز ہیرا منڈی میں کوئی بھی کردار دیا جائے وہ اسے بغیر معاوضے کے ادا کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا نے اداکارہ کی اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے تاہم امکان ہے کہ عالیہ کو ویب سیریز میں کاسٹ کیا جائے گا اور انہیں اس کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ ہیرا منڈی کو نیٹ فلکس کی جانب سے پروڈیوس کیا جائے گا، ہر اداکار کو اس کے کردار کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرا منڈی کے کرداروں سے متعلق تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔