دنیا
Time 03 جولائی ، 2022

چین، تائیوان پر حملے کیلئے اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے: امریکی جنرل کا دعویٰ

چین، تائیوان پر حملے کے لیے اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے: جنرل مارک ملے — فوٹو: فائل
چین، تائیوان پر حملے کے لیے اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے: جنرل مارک ملے — فوٹو: فائل

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ تائیوان تنازعے سے متعلق امریکا نے چین پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، مستقبل میں چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے  جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ تائیوان پر چین کے فوری حملے کا تو کوئی امکان نہیں ہے لیکن امریکا نے صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی  ہے۔

جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ چین، تائیوان پر حملے کے لیے اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے اور مستقبل میں چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کا تائیوان پر حملہ کرنا ایک سیاسی نوعیت کا فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

مزید خبریں :