Time 04 جولائی ، 2022
پاکستان

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے تھے: میڈیکل بورڈ/ فائل فوٹو
 دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے تھے: میڈیکل بورڈ/ فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوگی۔

جیونیوز نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی جس کے مطابق دعا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اتفاق ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے  جب کہ عمر 15سال کے زیادہ قریب ہے۔

میڈیکل رپورٹ کا عکس

میڈیکل رپورٹ کا عکس
میڈیکل رپورٹ کا عکس

یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا تھا اور میڈیکل کے لیے دعا زہرا کو پولیس کی خصوصی ٹیم ایک دن کے لیے لاہور سے کراچی لائی تھی۔

مزید خبریں :