پاکستان
Time 04 جولائی ، 2022

وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت بجلی پیکج سے لیسکو کےکتنے صارفین مستفید ہونگے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 100 یونٹ والےگھریلو صارفین کے لیے اعلان کردہ ریلیف پیکج سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ایک لاکھ 60 ہزار صارفین کو فائدہ ہوگا۔

 ذرائع لیسکو کے مطابق لیسکو کے صارفین کی مجموعی تعداد 58 لاکھ ہے، 100یونٹ والے صارف کو ماہانہ 2 ہزار روپے سے زائدکا فائدہ ہوگا، پنجاب حکومت لیسکوکو سالانہ 2 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد ادا کرےگی۔

ذرائع لیسکو کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت اور بجلی کی تقسیم کار دیگرکمپنیوں کے ماہرین نے سبسڈی فارمولےکو حتمی شکل دے دی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے 6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئےگی۔

مزید خبریں :