05 جولائی ، 2022
ایرانی شہر قُم میں بنا حجاب آنے والی خواتین گاہکوں کی وجہ سے تین کیفے بند کر دیے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قُم شہرمیں 3 کافی شاپس کو متعدد خلاف ورزیوں کی بناء پربند کیا گیا ہے، ان خلاف ورزیوں میں خواتین گاہکوں کے بنا حجاب آنے سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔
بیان کے مطابق قانونی کارروائی سے قبل کیفے مالکان کو پولیس کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد عورتوں پر پردہ کرنا لازم قرار دیا گیا تھا، حال ہی میں حکومت کی جانب سے حجاب نہ کرنے والی خواتین کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔