Time 06 جولائی ، 2022
کھیل

نیوزی لینڈ کا خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک  تاریخی معاہدہ طے ہونے کے بعد مرد اور خواتین کرکٹرز کو تمام فارمیٹس اور مقابلوں کیلئے یکساں معاوضہ دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ،6  بڑی ایسوسی ایشنز اور پلیئرز یونین کے درمیان طے پانے والے 5 سالہ معاہدے  کے بعد  قومی اور ڈومیسٹک  ٹیموں کی خواتین کرکٹرز کو  یکم اگست سے مرد کرکٹرز کے برابر میچ فیس دی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ  ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ کھیل کیلئے یہ ایک اہم معاہدہ ہے۔

اس کے علاوہ معاہدے کے تحت 54 کے بجائے اب ڈومیسٹک  ٹیموں کی 74 خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیے جائیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان سوفی ڈیوائن نے معاہدے کو 'گیم چینجر' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہ ایک بہت بڑا قدم ہے'۔

مزید خبریں :