06 جولائی ، 2022
گزشتہ روز نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے والے نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف واپسی پر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ، ان کا ٹریکر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
شہروز کاشف کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بے حد پریشان ہیں،صبح ہوتے ہی سرچ آپریشن شروع کیاجائے۔
کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کےمطابق نانگا پربت سے واپسی پر بیٹے سے ٹریکر کے ذریعے 7350 فٹ بلندی تک رابطہ تھا،اس کے بعد شہروز نے ایس او ایس کال بھی کی۔
والد کا کہنا ہے کہ اس کال کے بعد شہروز اور ان کے ساتھی کوہ پیما سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہماری اپیل ہے کہ صبح ہوتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کردیا جائے ۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف نے منگل کی صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ اور ان کا ساتھی کوہ پیما واپس آرہے تھے۔