پاکستان
Time 06 جولائی ، 2022

خاتون یوٹیوبر نے دعا کے کرائے کے گھر میں کیا دیکھا؟

دعا زہرا کے سسرال جاکر ملنے والی خاتون یوٹیوبر عظمیٰ نے اس کرائے کے گھر کے اندرونی مناظر شیئر کیے جس میں دعا نےحال ہی میں قیام کیا/ فائل فوٹو
دعا زہرا کے سسرال جاکر ملنے والی خاتون یوٹیوبر عظمیٰ نے اس کرائے کے گھر کے اندرونی مناظر شیئر کیے جس میں دعا نےحال ہی میں قیام کیا/ فائل فوٹو

دعا زہرا کے سسرال جاکر ملنے والی خاتون یوٹیوبر عظمیٰ نے اس کرائے کے گھر کے اندرونی مناظر شیئر کیے جہاں دعا زہرا نے حال ہی میں قیام کیا۔

سوشل میڈیا پر عظمیٰ نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہوا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دعا کے سسرال جاکر دعا زہرا کی طرز زندگی کو دیکھ چکی ہیں۔

خاتون یوٹیوبر کا کہنا  تھا کہ جب میں دعا کے سسرال پہنچی تو دعا زہرا ایک چھوٹے سے بند کمرے( جس میں واش روم اور کچن بھی تھا )بیٹھی ہوئی تھی، اس کمرے میں ایک ٹوٹا پنکھا تھا اور چاروں طرف کپڑوں کے ڈھیر تھے، اس کمرے میں کوئی بیڈ نہیں تھا، ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی تھی جس پر دعا بیٹھی ہوئی تھی۔

خاتون نے اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ ابھی انہیں دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے روکا گیا ہے لیکن جلد ہی وہ اس ویڈیو کو منظر عام پر لے آئیں گی۔

اب عظمیٰ نامی خاتون نے دعا کے سسرال کے اندرونی مناظر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر غور ویڈیو دعا کے سسرال کے اندرونی مناظر کی ہے لیکن ساتھ ہی خاتون  نے بتایا کہ یہ وہ  کرائے کا گھر ہے جس میں دعا زہرا نے حال ہی  میں کراچی جانے سے پہلے قیام کیا تھا۔

 ویڈیو میں ایک بوسیدہ سے مکان کا باتھ روم دکھایا گیا ہے اور باتھ روم کی دیواریں بغیر رنگ وروغن کی ہیں جب کہ ویڈیو کلپس میں ایک کمرے میں چند خواتین کو بھی دکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :