پاکستان
Time 05 جولائی ، 2022

دعا سسرال میں ٹوٹی چارپائی پر بیٹھی والد کی تصاویر دیکھ رہی تھی: یوٹیوبر کا انکشاف

سوشل میڈیا پر عظمیٰ نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے دعا کے سسرال پہنچ کر انھیں مشکل زندگی گزارتے دیکھنے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے/ویڈیو اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر عظمیٰ نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے دعا کے سسرال پہنچ کر انھیں مشکل زندگی گزارتے دیکھنے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے/ویڈیو اسکرین گریب

کراچی سے لاہور جاکر پسندکی شادی کرنے والی دعا زہرا سے متعلق یوٹیوبر نے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عظمیٰ نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ دعا  کے سسرال جاکر دعا زہرا کی  طرز زندگی کو دیکھ چکی ہیں۔

خاتون یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ظہیر کی فیملی جس گھر میں کرائے پر رہ رہی ہے مجھے اس گھر کے مالک مکان نے خود میسج کرکے بلایا اور جب میں وہاں پہنچی تو دعا زہرا ایک چھوٹے سے بند کمرے( جس میں واش روم اور کچن بھی تھا )بیٹھی ہوئی تھی، اس کمرے میں ایک ٹوٹا پنکھا تھا اور چاروں طرف کپڑوں کے ڈھیر تھے، اس کمرے میں کوئی بیڈ نہیں تھا، ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی تھی جس پر دعا بیٹھی ہوئی تھی۔

خاتون نے اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ ابھی انہیں دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے روکا گیا ہے لیکن جلد ہی وہ اس ویڈیو کو منظر عام پر لے آئیں گی۔

یوٹیوبر کے مطابق دعا اس چارپائی پر اپنے والد اور چھوٹی بہن کی تصویریں دیکھ رہی تھی۔

 دوسری جانب دعا کے مالک مکان کی بہن کا کہنا تھا کہ عظمیٰ کے آنے پر ہی دعا کے سسرال والوں کو پتا چل گیا تھا جس کے بعد وہ بچی کو موٹر سائیکل پر لے کر بھاگ گئے۔

دوسری جانب ایک اور انٹرویو میں انہی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیٰں دعا  کی گھر سے آوازیں آتی ہیں کہ وہ  بند کمرے میں رہنے نہیں آئی، زنیرہ ماہم کو دیے گئے انٹرویو سے ایک روز قبل  دعا نے  اپنی ساس سے بدتمیزی بھی کی تھی جس کے بعد دعا کو نئے کپڑے دلوائے گئے۔ 

یاد رہے کہ یوٹیوبر زنیرہ ماہم نے  دعا اور ظہیر کا انٹرویو کیا تھا۔

مزید خبریں :