Geo News
Geo News

Time 06 جولائی ، 2022
دنیا

1938 میں عازمین حج کے سفر کی نایاب ویڈیو دیکھیں

دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں برس کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حج کے دوران ایسی ہی ایک نایاب ویڈیو سامنے آئی ہے جو 1938 کی ہے، اس بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں جدید سفری سہولیات نہ  ہونے کے سبب عازمین حج کو اونٹوں پر حج کے سفر پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں حج کی ادائیگی کے بھی مناظر ہیں۔