پاکستان
Time 07 جولائی ، 2022

لاہور ہائیکورٹ نے دعا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جارہا ہےکہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہےکہ پولیس گرفتار کرلے گی: درخواست میں مؤقف/ فائل فوٹو
دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جارہا ہےکہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہےکہ پولیس گرفتار کرلے گی: درخواست میں مؤقف/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے دعا  زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ظہیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جارہا  ہےکہ دعا کو اغوا کیا ہے،  خدشہ ہےکہ پولیس گرفتار کرلے گی لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ظہیر کے وکیل سے سوال کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے، اس پروکیل نے بتایا کہ 16 اپریل کو اغواکی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، عدالت نے پوچھا تو ابھی تک آپ کیا کررہے ہیں؟ آپ کوکیسے پتاچلاپولیس درخواست گزارکو گرفتارکرناچاہتی ہے؟

اس پر وکیل نے کہا تفتیشی افسرکا بیان ہےکہ وہ معاملےکی دوبارہ تفتیش کررہے ہیں، خدشہ ہے کہ پولیس درخواست گزار کو گرفتار کر لے گی لہٰذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔

بعد ازاں عدالت نے ظہیر احمد کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے پولیس کو درخواست گزار کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔


مزید خبریں :