Time 07 جولائی ، 2022
کھیل

پی سی بی نے معدے کے عارضے میں مبتلا ذوالقرنین حیدر کے تمام طبی اخراجات اٹھالیے

فوٹو: جیونیوز
فوٹو: جیونیوز

جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے  ایکشن لیتے ہوئے معدے کے عارضے میں مبتلا 36 سالہ وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کے تمام طبی اخراجات اٹھالیے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا نے  پاکستانی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی عیادت کی۔

ملاقات کے دوران ندیم خان اور جنید ضیا نے پی سی بی کی جانب سے ذوالقرنین حیدر کو چیک دیا۔اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا  شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہیں ،انہوں نے  اپنے طبی  اخراجات اٹھانے کے لیے پی سی بی سے درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ چار ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے خطرناک انفیکشن ہوگیا،معدے میں زخم ہونے سے پیٹ میں کیمیکل پھیل گئے اور حالت غیر ہو گئی، میں بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا اور میں نے لاہور آکر آپریشن کرایا۔

مزید خبریں :