Time 07 جولائی ، 2022
پاکستان

عمران خان کے گھر کے قریب فائرنگ کا واقعہ، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

گرفتار ملزم کو سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے گرفتار ملزم کو کل ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا— فوٹو: فائل
گرفتار ملزم کو سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے گرفتار ملزم کو کل ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا گیا۔

گرفتار ملزم کو سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے گرفتار ملزم کو کل ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملزمان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کی سکیورٹی پر مامور پی ٹی آئی کارکنان نے مقامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز روڈ کراس کرتے ہوئے تلخ کلامی کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق کار سوار مثل خان اور عارف مروت کی راہ گیر ولید عباسی سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے بعد مثل خان نے گاڑی سے نکل کر ولید عباسی پر فائر کر دیا، فائرنگ آٹو میٹک اسلحے سے کی گئی،گولی ولید عباسی کی ٹانگ پر لگی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائر کرنے کے بعد ملزمان گاڑی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر لے گئے، پولیس کے پہنچنے کے بعد ملزمان کو باہر نہ آنے دینے کے لیے پھرپور مزاحمت کی گئی تاہم پولیس نفری آنے کے بعد ملزم مثل خان کو گاڑی اور اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

مزید خبریں :