کم کارڈیشین کو مارلن منرو کا مشہور گاؤن زیب تن کرنے کیلئے وزن کم کرنا کیوں مہنگا پڑ گیا؟

کم کارڈیشین نے 2022 میٹ گالا میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شرکت کی—فوٹو:ڈیلی میل
کم کارڈیشین نے 2022 میٹ گالا میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شرکت کی—فوٹو:ڈیلی میل 

معروف امریکی ٹی وی اسٹار و ماڈل کم کارڈیشین نے انکشاف کیا ہے کہ فیشن انڈسٹری کے سب سے بڑے ایونٹ  میٹ گالا 2022 میں آنجہانی امریکی اداکارہ مارلن منرو کے مشہور گاؤن کو زیب تن کرنے کیلئے انہوں نے 16 پاؤنڈ وزن کم کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں کم کارڈیشین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ مارلن منرو کا مشہور گاؤن پہننے کیلئے میں نے بڑی قیمت ادا کی کیوں کہ اس کے لیے میں نے ڈائٹ کے ذریعے 16 پاؤنڈ وزن تو کم کیا لیکن اس کے باعث میں جلد کی بیماری میں مبتلا ہوگئی۔

41 سالہ امریکی ماڈل جو عام طور پر سبزیوں پر مشتمل غذا کھاتی ہیں نے بتایا کہ چونکہ میں  جلدی سے پتلا ہونے کیلئے اپنی ڈائٹ میں گوشت استعمال کررہی تھی جس کے باعث میں جلد کی بیمار (Psoriatic) اور پھر اس کی قسم  (Psoriatic arthritis)کا شکار ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جلد کی بیماری کی وجہ سے میرے جسم پر لال رنگ کے نشانات ہوگئے جو کافی تکلیف دہ تھے جبکہ ایک وقت آیا کہ میں اپنے ہاتھ بھی نہیں ہلا پا رہی تھی۔

فوٹو:ڈیلی میل
فوٹو:ڈیلی میل

امریکی ماڈل نے مزید بتایا کہ تکیلف کے باعث مجھے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا،بعد ازاں میں نے اپنی ڈائٹ سے گوشت کو ختم کیا اور بلآخر میں نے اس بیماری سے نجات حاصل کی۔

تکلیف سے گزرنے کے  باوجود کم کارڈیشین نے  اپنی ڈائٹ کا دفاع کیا اور کہا کہ میں نے کچھ بھی غیر صحت بخش عمل نہیں کیا۔

خیال رہے کہ Psoriatic ایک ایسی جلد کی بیماری ہے جس کی وجہ سے جسم کے مختلف حصوں پر دھبے بن جاتے ہیں جو تکلیف کا سبب بھی بنتے ہیں۔دوسری جانب اس کی دوسری قسم  Psoriatic arthritis جوڑوں میں درد اور جسم کی سوجن کا باعث بنتی ہے۔

واضح رہے کہ فیشن انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ’میٹ گالا 2022' رواں سال 2 مئی کو امریکی شہر نیو یارک میں منعقد ہوا جس میں کارڈیشین نے اپنے بوائے فرینڈ پیٹ ڈیوڈسن کے ہمراہ شرکت کی تھی۔


مزید خبریں :