Time 08 جولائی ، 2022
پاکستان

چیئرمین سینیٹ کو غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینےکا شرف حاصل ہوگیا

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوگیا ۔

چیئرمین سینیٹ ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاریاں دیکھی اسی دوران کعبے کا غلاف تیار کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔

اس موقع پر  نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے پر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے باعث سعادت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مضبوط اسلامی رشتوں میں بندھے ہیں۔  

مزید خبریں :