Geo News
Geo News

Time 08 جولائی ، 2022
پاکستان

عید پر بارہ کہو سےمری تک شٹل بس سروس چلانے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ بارہ کہو سےمری کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی— فوٹو: فائل
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ بارہ کہو سےمری کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی— فوٹو: فائل

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے عید پر بارہ کہو سےمری تک شٹل بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ بارہ کہو سےمری کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی، بس سروس عیدالاضحیٰ کے 3 دن چلے گی، بس سروس بارہ کہو گرین لائن بس اسٹینڈ سے چلے گی، 100 روپے فی مسافر کرایہ چارج کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ سفر کرنے والی فیملیز کو مری میں فری شٹل سروس دی جائے گی۔

مزید خبریں :