08 جولائی ، 2022
بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان صحافی، آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیرکی عبوری ضمانت منظورکرلی ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی محمد زبیر کی درخواست پر یو پی پولیس کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے محمد زبیر کو 5 دن کے لیے عبوری ضمانت اس شرط پر دی ہے کہ وہ اس معاملے سے متعلق کوئی تازہ ٹوئٹ نہیں کریں گے اور سیتا پور مجسٹریٹ کی عدالت کا دائرہ اختیار نہیں چھوڑیں گے۔
خیال رہے کہ کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پٹیالہ کی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا، محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔