09 جولائی ، 2022
سابق چیئرمین نیب پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون طیبہ گل کا کہنا ہے کہ 45 دن انہیں اور ان کے شوہر کو پرائم منسٹر ہاؤس میں ان کی مرضی کے برخلاف حبس بیجا میں رکھا گیا اور موبائل بھی لے لیے گئے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طیبہ گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے الزامات کے تمام تر ثبوت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کر دیے ہیں، اگر مزید ثبوت مانگیں گے تو فراہم کر دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بھی طیبہ گل کی جانب سے حقائق سامنے لائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیومیں سامنے آنے والی باتیں ہراسانی کے الزام کوصحیح ثابت کرتی ہیں جس کے بعد حکومت کے خلاف کیسز ختم ہوگئے اور اپوزیشن کے خلاف کیسز میں تیزی آگئی۔