Geo News
Geo News

پاکستان
16 نومبر ، 2012

پشاور ہائی کورٹ کے نوٹس کے باوجود،شہر میں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے نوٹس کے باوجود پشاور کے اکثر علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوسکا پشاورکے علاقے سعید آباد ، چارسدہ رود ، پچگی روڈ افغان کالونی سمیت کئی علاقوں میں گیس کے کم پریشر پر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ تندور اور ہوٹل کاکاروابر کرنے والے معاشی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں دوسری جانب ہائی کورٹ نے چند روزقبل ان علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا نوٹس لیا تھا جسکے بعد جی ایم سوئی ناردرن گیس کو بھی عدالت طلب کیا تھا تاہم اسکے باوجود ان علاقوں میں شہریوں کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوسکا ۔

مزید خبریں :