Geo News
Geo News

Time 10 جولائی ، 2022
دنیا

سری لنکا میں مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی

صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوے کے بعد صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
 صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوے کے بعد صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوے کے بعد صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہو گئے تھے جہاں مظاہرین نے صدارتی محل کے اندر بنے سوئمنگ پول میں ڈبکیاں بھی لگائیں اور صدارتی کچن میں کھانے بھی کھائے۔

مشتعل مظاہرین نے صدر  گوٹابایا راجا پاکسے اور وزیراعظم وکرما سنگھے کے گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا جبکہ پولیس اہلکار مظاہرین کے سامنے بے بس نظر آئے۔

پولیس نے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کو بحفاظت محل سے نکال لیا تھا جبکہ کولمبو میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کا گزشتہ روز کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔