18 فروری ، 2012
کراچی…ملک میں کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ، کپاس کی پیداوار 8 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق ، ملک میں کپاس کی پیداوار 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور یہ 1 کروڑ 40 لاکھ بیلزرریکارڈ کی گئیں، جو سال 2004 2005 کے بعدحاصل ہونے والی بلند ترین سطح ہے۔سب سے زیادہ پیداوار پنجاب میں ریکارڈ کی گئی جو 1 کروڑ 14 بیلز رہیں اور یہ گذشتہ سال سے 50 فیصد زائدہیں۔ اس کی سب سے آہم وجہ پنجاب میں نئی کپاس یعنی بی ٹی کاٹن کی کاشت ہے، جس سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا۔ سندھ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث کپاس کی فصل میں 30 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 22 لاکھ 60 ہزار بیلز رکی سطح پر رہیں۔ ماہرین کے مطابق کپاس کی بہتر فصل کی وجہ سے حکومت کوکپاس کی برآمدات میں تقریباً 20 کروڑ ڈالر کا فائدہ متوقع ہے۔