Time 10 جولائی ، 2022
دنیا

نائیجیریا میں مسافر کشتی الٹ گئی، 2 افراد ہلاک، 16 لاپتہ

حادثے کا شکار کشتی ڈھونڈ لی گئی ہے ، 2 افراد کی لاشیں بھی تلاش کرلی گئی ہیں لیکن تاحال کشتی میں سوار عملے سمیت دیگر 16 لوگوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی: نائیجرین حکام، فوٹو: فائل
حادثے کا شکار کشتی ڈھونڈ لی گئی ہے ، 2 افراد کی لاشیں بھی تلاش کرلی گئی ہیں لیکن تاحال کشتی میں سوار عملے سمیت دیگر 16 لوگوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی: نائیجرین حکام، فوٹو: فائل

نائیجیریا کے شہر لاگوس کے قریب مسافر کشتی اُلٹ گئی، حادثے میں 2 افراد ہلاک، 16 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایمرجنسی حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پر موجود دیگر 16 افراد کی تلاش جاری ہے، ممکنہ طور پر اونچی لہر کشتی الٹنے کا سبب بنی ہے۔

حکام کے مطابق کشتی پر سوار لوگوں نے لائف جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جبکہ کشتی قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے رات میں سفر کر رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

لاگوس ایریا میں نائیجریا کی ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی کی مینیجر سرۃ بریماہ نے تصدیق کی کہ ڈبلیو 19، مسافر بردار کشتی 16 مسافروں کو  لے کر 2 میل کے علاقے سے اوجو کے علاقے کی طرف جا رہی تھی جہاں کشتی کے ساتھ واقعہ پیش آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت انہیں واقعے کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد فوری طور پر حادثے کا شکار کشتی اور اس میں سوار مسافروں اور عملے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا تھا۔

سرۃ بریماہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے کشتی ڈھونڈ لی ہے اور کشتی میں سوار 2 افراد کی لاشیں بھی تلاش کر لی گئی ہیں لیکن تاحال کشتی میں سوار عملے سمیت دیگر 16 لوگوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا اطلاعات ہیں کہ حادثے کا شکار کشتی میں سوار تمام مسافروں نے لائف جیکٹ نہیں پہنے ہوئے تھے، لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے اور حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میرین پولیس کی تحویل میں دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :