Time 11 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں بارشیں: وزیر اعظم کا شہریوں کے نقصان کا زر تلافی کرنے کا اعلان

وزیراعظم نے بارشوں میں جاں بحق شہریوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا: ایم کیو ایم پاکستان کا اعلامیہ— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے بارشوں میں جاں بحق شہریوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا: ایم کیو ایم پاکستان کا اعلامیہ— فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں بارشوں میں شہریوں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر زر تلافی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم کو بارشوں میں کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے مشکل حالات میں کراچی کے شہریوں کی داد رسی کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے بارشوں میں جاں بحق شہریوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے بارشوں میں شہریوں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر زر تلافی کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی جس کے باعث شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے اور شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔

مزید خبریں :