Time 11 جولائی ، 2022
پاکستان

کراچی میں بارشیں: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو
یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو

کراچی  میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے، یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم نے این ڈی ایم اےکو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ موسلادھاربارشوں سےعوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایت کردی ہے، عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں،  وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے، متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف  کا  کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، کرنٹ لگنےجیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات  کیے جائیں۔


مزید خبریں :